کاروار:4/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ناگرمڑی حادثاتی واقعہ کے بعد محکمہ فاریسٹ بیدار ہوکر تعلقہ کے چنڈیا اور توڈور نامی مقامات پر نوٹس بورڈ نصب کرتے ہوئے عوام کو پیشگی اطلاعات بہم پہنچانے کاکام کیا ہے۔ ناگرمڑی اور گولاری آبشار پر جنگلات کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں ، ناخوشگوارواقعات کو روکنےکے لئے محکمہ فاریسٹ کی طر ف سے نوٹس بورڈ نصب کرتےہوئے عملہ کو تعینات کئے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اپنے حسین و خوبصورت مناظر کے پیش نظر دن بدن سیاحوں کے لئے پرکشش مقام بنے ناگرمڑی اور گولاری فالس اتنا ہی خطرناک بھی ہے۔ گذشتہ دوسالوں میں صرف ناگرمڑی فالس پر ہی 15سے زائد سیاح ہلاک ہوئے ہیں، گولار فالس پر ابھی تک 4لوگ اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ جہاں ان مقامات پر زیادہ سیاح آرہے ہیں وہیں اموات میں بھی اضافہ ہونا تشویش کی بات ہے۔
متعلقہ سیاحتی مقامات کا سفر کرنےو الے سیاحوں کو آبشار کی گہرائی کا اندازا نہیں ہوتا۔ آبشار میں داخل ہوتے ہی نہ کوئی تحفظاتی دیوار ہے اور نہ کوئی تاروں کی باڑ ہے، یہاں کوئی خطرے کی نشاندہی کرنے والا نوٹس بورڈ نہیں ہونے سے بھی اموات میں اضافہ کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔ سیاحو ں کی دیوانگی اور موج و مستی سے بھی ہلاکتیں ہورہی ہیں، گذشتہ مہینے ناگرمڑی آبشار پر اسی وجہ سے گوا کے 6لوگوں کی موت ہوئی تھی اور یہاں غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرتے ہوئے فاریسٹ محکمہ نے نوٹس بورڈ وں کو نصب کیا ہے۔ متعلقہ مقامات پر محکمہ فاریسٹ کی جانب سے دو دو عملے کو تعینات کو تقرر کیا ہے۔ فاریسٹ محکمہ کے اس اقدام سے امید جتائی جارہی ہے سیاح کی موج و مستی پر لگام لگے گا اور اموات میں کمی ہوگی۔
